اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈیہرکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں ۔وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ وزیر خارجہ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی اظہار تعزیت اورزخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خارجہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈیہرکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس



