190 ملین پائونڈ ریفرنس کیس، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی190 ملین پائو نڈز ریفرنس میں ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ بدھ کے روز سنادیا گیا ۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یادرہے 9 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور 26 فروری کو پہلی سماعت مقرر ہوئی۔پہلی کچھ سماعتوں کے دوران سائفر کیس میں سزا کے خلاف ہی سماعت ہوئی جبکہ درخواست ضمانت پر کارروائی نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 مارچ کو پہلی باقاعدہ سماعت کی۔ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز نے دلائل کا اغاز کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کے مطابق کرپشن کی پراپرٹی ریاست کو جائے گی، پراپرٹی ٹائیکون کو فائدہ پہنچانے کے لیے پیسہ سپریم کورٹ کے اکانٹ میں بھیجا گیا، جو کرپشن کا پیسہ تھا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پاس آنا چاہیے تھا۔۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس اس معاہدے کا بھی کوئی ثبوت یا دستاویزات نہیں ہیں، آپ وہ بات کیوں کر رہے ہیں جس کا آپ کے پاس ثبوت نہیں؟ کیا اپ کے پاس آٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے کوئی شواہد موجود ہیں؟ آپ صرف وہ بات کریں جس کے شواہد آپ کے پاس موجود ہوں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ رقم جرم سے حاصل کردہ رقم تھی؟ امجد پرویز نے مقف اپنایا کہ وہ رقم حکومت پاکستان کو آنی چاہیے تھی، وہ پیسہ ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے سپریم کورٹ کے اکانٹ میں بھیجا گیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ پراپرٹی ٹائیکون اور انکی فیملی نے رقم پاکستان سے منی لانڈر کی؟ کیا جو نوٹ وزیراعظم کے پاس گیا، اس میں کہا گیا کہ پیسہ سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جانا ہے؟ امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ جی مائی لارڈ یہی تو کرائم کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ رقم کابینہ کی منظوری سے پہلے بھی منتقل ہوئی، اس پر کیا کہیں گے؟ ڈیڈ میں ڈیزگنیٹڈ اکانٹ لکھا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے اکانٹ کا نہیں لکھا ہوا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ خفیہ ڈیڈ کے کرکس کی بات کریں تو وہ کیا ہیں؟ امجد پرویز نے جواب دیا کہ اس میں یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی منظوری کے بغیر ڈیل پبلک نہیں کی جا سکے گی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو کلیئر ہو گئی کہ سارا پیسہ سپریم کورٹ کے اکانٹ میں بھیج دیا گیا ، وزیراعظم کے سامنے رکھے گئے نوٹ سے پہلے منتقل ہونے والی رقم سے متعلق کیا کہیں گے؟۔امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ ہو جانے کے بعد یہ رقم منتقل کی گئی، بانی پی ٹی آئی ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ تھے، سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کا پیسہ ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے اکانٹ میں غلط طور پر بھیجی گئی۔انہوں نے استدلال کیا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے وزیراعظم کو یہ رقم منجمد کرانا اپنی کامیابی کے طور پر پیش کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ رقم منجمد کر کے ملک ریاض اور فیملی کو مجبور کر دیا گیا ہے، ملک ریاض اور فیملی کی رقم کرائم پروسیڈ تھی، منی لانڈر کی گئی رقم تھی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اس سے کیسے تعلق بنتا ہے؟ امجد پرویز نے کہا کہ پبلک سرونٹ کسی شخص سے اس کا کوئی معاملہ زیر التوا ہوتے ہوئے کوئی تحفہ نہیں لے سکتا، 458 کنال زمین بحریہ ٹان نے خرید کر زلفی بخاری کے نام منتقل کی، پرائیویٹ لوگوں سے زمین خرید کر زلفی بخاری کے نام کر دی گئی، جب ایسٹ ریکوری یونٹ این سی اے سے خط و کتابت کر رہا تھا اسی دوران زمین منتقل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بھی دلچسپ کہانی ہے، 26 دسمبر 2019 کو ٹرسٹ رجسٹرڈ ہوا، جس کے چار ٹرسٹیز ہیں، بانی پی ٹی آئی اس ٹرسٹ کے چیئرمین، بابر اعوان، بشری بی بی اور ذولفی بخاری کل 4 لوگ ہیں، 22 اپریل 2020 کو چیئرمین ٹرسٹ نے سب رجسٹرار کو ٹرسٹ کو لکھا بابر اعوان اور ذلفی بخاری اب ٹرسٹیز نہیں ہیں۔امجد پرویز نے بتایا کہ اس کیس میں 59 میں سے 39 گواہوں کے بیانات ہو چکے ہیں، نیب کے 10گواہوں کو ترک کر دیا گیا ہے، اس کیس میں مزید 6 سے 8 گواہوں کے بیانات ہونے ہیں، کیس اگر حتمی مرحلے میں ہو تو ضمانت کے بجائے ٹرائل کورٹ کو ڈائریکشن دی جاتی ہے کہ وہ کیس کا جلد فیصلہ کرے۔امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی ائی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ آپ نیب کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب بھی دیکھ لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اگر کلیم کرتا ہے کہ وہ پیسہ لے کر آیا تو اس سے پوچھیں، شہزاد اکبر کا سارا کچھ بانی پی ٹی آئی کے کھاتے میں کیوں ڈال رہے ہیں؟۔دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو بدھ کے روز جاری کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ دیگرمقدمات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی ابھی رہائی نہیں ہو سکے گی، 9 مئی سمیت سائفرکیس، عدت کیس زیر سماعت ہے، 190 ملین پانڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کوریلیف ملا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر