اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظو ری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیر کو اعلی سطح کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم قومی مفاد میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کیلئے اضافی 23 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سمری پر تکنیکی ضمنی گرانٹ کی صورت میں آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی۔
ای سی سی نے آزاد کشمیر حکومت کیلئے 23 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دیدی



