سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی میں ضلع وسطی سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فضل میر اپنے بھائی کو ضمانت کے بعد سینٹرل جیل سے لینے گیا تھا، نامعلوم افراد زبردستی فضل میر کو ساتھ لے گئے۔ جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ ایک بھائی کو جیل سے نکال کر دوسرے کو غائب کر دیا؟ اس قسم کے رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے، لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے فوری مقدمات درج کر کے سراغ لگانا ہو گا۔ بعدازاں عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر سے 29 مئی کو جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر