رفح آپریشن کے باوجود امریکا کا اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو بموں کی ڈلیوری دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے باوجود صہیونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے،بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ڈلیوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کردیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینک رفح میں بہت اندر تک آچکے ہیں،یاد رہے کہ امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کے بعد اب رفح میں فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہیے اور یہ کہ اس آپریشن میں امریکا اس کا ساتھ نہیں دے گا۔ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو رفح میں کارروائی سے خبردار کیا تھا مگر اس کے باوجود صہیونی قیادت نے اپنے منصوبے کے مطابق آپریشن جاری رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر