خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئین سے باہر رہ کر کوئی اقدام نہیں کیا، جبکہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ بھی آئین کے دائرے میں رہ کر کیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس  میں  اظہارِ خیال کرتے ہوئےمحسن نقوی کا کہنا تھا کہ کہ اگر آئین کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ماہرین اس کی نشاندہی کریں اور بتائیں کہ کون سی آئینی شق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جذباتی تقریر کی ہے، پارلیمنٹ میں پہلے دن ہی سے دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اسد قیصر سے درخواست کی گئی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بات کر رہے ہیں، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کا مؤقف اس سے مختلف تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ حالات اس نہج پر پہنچیں، اُن کے بیان کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ حکومتی اقدامات آئین کے مطابق کیے گئے ہیں اور دہشت گردی کے معاملے پر سیاسی تعاون ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر