خوراک کی قلت، ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

اوسلو (نیشنل ٹائمز)ناروے نے فلسطین میں خوراک کو ترستے ہوئے شہریوں کیلئے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے، غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کیلئے تباہ کن ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔یاد رہے کہ ناروے کی حکومت نے فلسطینیوں کی امداد میں 92.5ملین ڈالر اضافہ کرنے کا اعلان کیا جو کہ ناروے کی کرنسی میں ایک بلین کرونر کے برابر ہے، امداد میں اضافے کی تجویز کا اعلان انسانی ہمدردی کے اداروں کی طرف سے غزہ میں قحط کے خطرے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پیش ہونے والے بجٹ میں رواں سال 258ملین کرونر اضافہ کیا گیا جو کہ پچھلے بجٹ سے چار گنا زیادہ ہے۔حالیہ بجٹ کے مسودے کے مطابق ناروے رواں سال اپنی مجموعی قومی آمدنی کا تقریبا 0.98فیصد ترقیاتی امداد کیلئے وقف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم امدادی فنڈز کے اعداد و شمار حتمی نہیں اور ان میں تبدیلی کا امکان ہے، ناورے کی مرکز میں بائیں بازو کی حکومت پارلیمنٹ میں اقلیت ہے اور اسے مسودے کی قرارداد منظور کرنے کیلئے دوسری جماعتوں کو بھی قائل کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر