ہماری ترجیح غزہ کی تمام کراسنگ کوکھولنا ہے، فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کو جواب

غزہ (نیشنل ٹائمز)فلسطین نے اسرائیل کو رفح کی کراسنگ پر قبضہ کرنے کے مطالبہ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ترجیح غزہ کی تمام کراسنگ کو کھولنا ہے۔عرب میڈیا کیمطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو رفح کی کراسنگ کو اپنے قبضہ میں لینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم فلسطینی اتھارٹی کے ذریعہ اسرائیلی حکام کو جواب دیا ہے کہ کہ فلسطینی اتھارٹی کی ترجیح 2005میں طے پانے والے کراسنگ معاہدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے اطراف کی تمام گزرگاہوں کو کھولنا ہے۔فلسطین نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کراسنگ سے اسرائیلی فوج کا انخلا ضروری ہے ، اس کے ساتھ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ بھی تیار کرنا ہوگا۔فلسطینی خود مختار ذریعہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام اور ان کی جائز قیادت کو فلسطینی ریاست کی زمینوں پر قانونی اختیار حاصل ہے۔ذرائع نے کہا کہ اتھارٹی اسرائیل پر زور دیتی ہے کہ وہ مالی قزاقی کی اپنی پالیسی کو فوری طور پر روکے اور ضبط شدہ تمام رقوم واپس کرے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر