ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے (شاہد بہشتی ٹرمینل)کا انتظام 10سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے تہران میں بھارت کے وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سربانند سونووال اور ان کے ایرانی ہم منصب مہرداد بازرپاش کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت چابہار بندرگاہ کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک آلات کی فراہمی میں 120ملین ڈالر جبکہ ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کے لیے 250ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کو ممبئی میں کہا کہ طویل مدتی معاہدہ ایران کی اسٹریٹجک چابہار بندرگاہ میں زیادہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔بھارت چابہار بندرگاہ کو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان پہنچانے کے راستے کے طور پر نقل و حمل کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایران کے ساتھ چاہ بہاربندرگاہ کا معاہدہ کرنے پر امریکا نے بھارت پر پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کرنے والے ممالک پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں ۔ اور ان کا نفاذ جاری رہے گا ۔ ایران سے معاہدہ کرنیوالوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ بھارت ان پابندیوں سے مستثی نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر