روس، صدر پوٹین نے وزیر دفاع کو بر طرف کر دیا

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سابق نائب وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری صنعتی کمپلیکس کی ذمے داریاں بھی دی جائیں۔دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ملک کے تجربہ کار وزیر خارجہ سرگی لاوروف کو اپنی ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی اس لیے معنی خیز ہے کیونکہ روس 1980کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورت حال کے قریب پہنچ رہا تھاجب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام ریاستی اخراجات کا 7.4فیصد استعمال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی وجہ یہی ہے کہ اس طرح کے اخراجات کو ملک کے مجموعی مفادات کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے جس کے لیے روسی صدر وزارت دفاع میں معاشی پس منظر کے حامل کسی سویلین کو لانا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر