جاپان کی افواج میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز)امریکا کے بعد جاپان کی افواج میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا جس کے باعث جاپانی خواتین فوج کی ملازمت سے گھبرانے لگی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان ایک بڑی فوج کی تیاری کر رہا ہے اور اس میں خواتین کے عہدوں پر تعیناتیوں کا بھی خواہشمند ہے تاہم خواتین پر جنسی حملوں میں اضافے کے بعد 2023 کے دوران خواتین کی فوج میں بھرتی کیلئے درخواستوں میں 12فیصد تک کمی آئی ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانے کے وعدے کے بعد بھی کوئی خاص اقدامات دکھائی نہیں دیتے، حکام کا کہنا ہے آزاد ماہرین کی جانب سے انسداد ہراسیت نظام کی تشکیل کیلئے کچھ تجاویز دی گئی تھیں تاہم وزارت اس حوالے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں رکھتی۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پینل نے اگست میں رپورٹ شائع کی جس میں نشاندہی کی تھی کہ فوجی تربیت میں جنسی ہراسیت کا سطحی سا ذکر ہے، صرف چند پہلوں تک محدود رہتے ہوئے معاملے کا مکمل احاطہ نہیں کیا جاتا جبکہ نگرانی کے فقدان کے باعث مسائل بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے ہراسانی کے واقعات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جاپان کو چین، شمالی کوریا اور روس کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے اور وہ اپنے جنگ زدہ ماضی کیساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔جاپان کی فوج میں خواتین کی تعداد صرف 9فیصد ہے جبکہ اس کے اہم سکیورٹی اتحادی امریکا میں یہ تعداد 17فیصد تک ہے، ایک خاتون سابق فوجی اہلکار رینا گونوئی نے 2022میں دوران ملازمت ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے۔الزامات کے بعد وزارت دفاع نے اسی سال کے اعدادوشمار پر کام کیا تو ایس ڈی ایف میں 170سے زائد واقعات سامنے آئے تھے، اسی طرح فوج سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین نے بھی ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر