سعودی عرب، ضوابط کی خلاف ورزی پر 70بھرتی دفاتر کے لائسنس معطل

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے بھرتی کے شعبے کے معیار کو ترقی دینے کے پروگرام کے تحت اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آجروں کی طرف سے 24خلاف ورزیوں پر سخت قانونی اقدامات کیے، ان خلاف ورزیوں میں اپنے اکائونٹ سے دوسروں کو گھریلو ملازم کی خدمات فراہم کرنا یا اجازت دینا شامل تھا۔ریکروٹمنٹ رولز کے معیارات اور تقاضوں پر مبنی کم از کم کارکردگی کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر 70ریکروٹمنٹ دفاتر کے لائسنس معطل کیے گئے۔ مخصوص معیارات اور تقاضوں کے مطابق شیلٹر سینٹرز فراہم کے ضابطے پر عمل نہ کرنے اور دیگر متعدد آرٹیکلز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔وزارت انسانی وسائل نے ایک کمپنی اور 8بھرتی دفاتر کو بھرتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے، شکایات کے حل میں تاخیر کرنے، گاہگوں کو رقوم واپس کرنے میں تاخیر اور پناہ گاہ کے معیارات اور تقاضوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ بھرتی کے قوانین کی پاسداری کی جائے۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر نمبر 920002866پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر