مقبوضہ کشمیر کی عوام نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی حکومت کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا

سرینگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹاف مکھیاں مارتے ہوئے دن بھر ووٹرز کی راہ تکتا رہا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کو وفاق کا حصہ قرار دیئے جانے کے بعد یہ پہلے عام انتخابات ہیں اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی اپنی اسمبلی ہوا کرتی تھیں۔ جس کے الیکشن کشمیری حکومت خود کرواتی تھی اور وفاق کا کوئی کردار نہیں تھا۔مودی سرکار نے سیاہ قانون کے ذریعے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے سے وفاق میں شامل کردیا تھا جس کے بعد اب یہاں بھی وفاق کے تحت الیکشن ہونا تھے۔ کشمیری عوام نے اس الیکشن کو غیر آئینی، جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔ صبح سے سڑکیں ویران اور پولنگ اسٹیشن سنسان تھے۔ ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی۔ اس الیکشن کے لیے مودی سرکا رنے سرینگر کو فوجی چھاونی بنا دیا۔ قدم قدم پر فوجی اہلکار کھڑے تھے۔ شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہا اور ووٹ کاسٹ کرنے لیے دباو ڈالا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر سمیت اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، بہار، آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا، مدھیہ پردیش میں 96 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن کا یہ چوتھا مرحلہ تھا۔ اگلا مرحلہ 20 مئی کو ہوگا جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر