انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان امریکہ مشترکہ اعلامیہ جاری، پرتشدد انتہا پسندی روکنے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق پرتشدد انتہا پسندی روکنے کیلئے پاکستان اور امریکا نے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن میں ہوا، اقوام متحدہ اور او آئی سی کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی، مشترکہ ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے نمٹنے میں پاک امریکا تعاون پر زور دیا، خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موجود منظر نامے پر بات چیت ہوئی۔مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے حکام نے انسداد دہشت گردی تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا، ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی، ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ڈائیلاگ میں 300 سے زائد پولیس اور فرنٹ لائن پر امریکہ کی تربیت کے حوالے سے بھی امور پر بات چیت کی گئی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا کہ داعش خراسان، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھائے گی، دونوں حکومتوں نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر