چمن بارڈر کشیدگی، حکومت بلوچستان، دھرنا کمیٹی میں مذاکرات، ڈیڈلاک برقرار

چمن(نیشنل ٹائمز)بلوچستان حکومت نے چمن کی صورتحال اور بارڈر کشیدگی پر چمن میں مذاکراتی عمل مکمل کر لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ اور اسپیکر پر مشتمل وزرا کی کمیٹی نے فریقین کے ساتھ مذاکرات کیے۔ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ حکومتی وفد تجاویز وزیراعلی بلوچستان کو پیش کرے گا۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا دھرنا کمیٹی اور حکومتی وفد کے مابین ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ترجمان صادق اچکزئی کے مطابق حکومتی وفد بارڈر مسئلہ کے حل سے قبل شاہراہیں کھولنے پر بضد تھا۔ حکومتی وفد تمام مقامات سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ترجمان دھرنا کمیٹی نے کہا ہم بارڈر ایشو پر پہلے پیشرفت چاہتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بارڈر ایشو ہی کیلئے 7 ماہ سے دھرنا اور احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ ترجمان دھرنا کمیٹی کے مطابق حقائق سے چشم پوشی اور ہمیں دیوار سے لگانے کے عمل سے حالات خراب ہوئے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور دیگر حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر