غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 35ہزار سے متجاوز

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری   ، 7 اکتوبر سے اب تک شہداکی مجموعی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی فضائی حملوں نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کے کچھ حصوں میں  گولہ باری کی، اسرائیلی فوج نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 150 سے زیادہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ رفح میں کویتی ہسپتال نے  کہا کہ اسے  24 گھنٹوں کے دوران مارے گئے 18 شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ  24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 افراد شہید ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35ہزار 34 ہو گئی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد 78ہزار 755 تک پہنچ گئی ہے، علاوہ ازیں رفح کے مشرقی حصے پر اسرائیلی بمباری کے باعث تین لاکھ کے قریب پناہ گزین پہلے ہی علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔  7ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں تباہ حالی کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور انسانی بنیادوں پر امداد میں اضافے کی اپیل کی۔ انتونیو گوتریس کویت میں غزہ کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں شریک ممالک نے تباہ شدہ غزہ کی پٹی کی بحالی کے لیے2ارب ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ جنگ بندی ایک آغاز ہو گا، اس جنگ سے ہونے والی تباہی اور صدمے سے واپسی کا ایک طویل راستہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر