رفح پرحملے کے آغاز سیاب تک 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی

رفح (نیشنل ٹائمز ) جنوبی غزہ کے رفح علاقے کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے کہا ہے کہ رفح شہر پر صیہونی فوج کے زمینی حملے کے آغاز سے اب تک تقریبا 120 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ رفح کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ رفح شہر میں صیہونی حکومت کی نسل کشی میں تقریبا تیس فلسطینی شہری شہید ہوئے جبکہ اس شہر میں شہدا کی تعداد دو ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریبا 120 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کمیٹی نے اس بات پر تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی وجہ سے ہزاروں باشندے صوبے کے مرکز اور مغرب کی طرف نکل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جہاں بے گھر ہونے والے افراد مقیم ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقے بالخصوص رفح پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کمیٹی نے کہا کہ رفح کراسنگ کی بندش سے ان شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوں گی جو فوری طور پر امداد پر منحصر ہیں جنہیں غاصب صیہونی حکومت رفح کراسنگ سے داخل ہونے سے روک رہی ہے۔ رفح کی مرکزی ایمرجنسی کمیٹی نے مزید کہا کہ رفح کراسنگ کو بند کرنا رفح کے واحد کویتی اسپتال کے کام کو روکنے کے مترادف ہوگا جو کہ اب بھی ضرورت کی اشیا کی شدید قلت اور شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے محدود پیمانے پر کام کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر