اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس (آج)پیر کی صبح وزیراعظم ہائوس میں ہوگا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حل کیلئے تجاویز پر غور ہوگا۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا



