سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت، قطر، امارات، ترکیہ اور پاکستان مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی معاشی انقلاب میں کویت، قطر، امارات اور ترکیہ کے علاوہ چین ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی انقلاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے سیکٹر پر توجہ دینے سے لایا جاسکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عید کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا، ہم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفسز کیں، جو بہت فائدہ مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوئیں۔سعودی ولی عہد کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور آٹھ سالوں میں ملک کا نقشہ ہی بدل دیا، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیشرفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر