ہمفری کمیونیٹیز پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پانچویں سالانہ ہیوبرٹ ہمفری فیلوشپ المنائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنی کمیونیٹیز پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جولائی میں میری اسٹیج پر سابق ہمفری ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات ہوئی۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا، آپ سب کو علم ہے کہ امجد ثاقب نے اخوت قائم کی تھی۔امریکی سفیر کے مطابق امجد ثاقب نے اپنے اس انقلابی پروگرام کے ذریعے غربت کے شکار 5.2 ملین پاکستانیوں کی مدد کی۔امریکی سفیر نے اپنے خطاب کے دوران وفاقی سیکریٹری حکومت پاکستان محی الدین احمد وانی کی جانب سے تعلیمی فاونڈیشن کی سپورٹ اور تعلیمی کوششوں میں مدد پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے ریٹا مظہر سمیت پاکستان میں موجود تمام امریکی ایجوکیشنل فاونڈیشن اور ہمفرے کے المنائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امریکی سفیر نے ہمفرے المنائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس کمیونٹی کے حصے کے طور پر اپنے کام سے پاکستان اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کرکے ہماری مشترکہ سمجھ بوجھ کو راسخ کیا اور یکساں مقاصد کو آگے بڑھایا۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا نے کہا کہ درجنوں دیگر ایکسچینج پروگرامز کے اراکین سمیت 44 ہزار پاکستان امریکن المنائی نیٹ ورک کے اراکین دنیا کی بڑی چیلنجز سے جن میں موسمیاتی تبدیلی، سماجی تضاد، مساوی حقوق اور صحت عامہ کے فروغ سے نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر خصوصا المنائی کے رکن ڈاکٹر امجد ثاقب جنھوں نے اخوت نامی ادارہ قائم کیا اور انسانی حقوق کے چیمپئن رمیش جے پال کا تذکرہ کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر