آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں چھ حاصل کر لی، مسلم لیگ ن کو خواتین کی تین، علما و مشائخ ، سمندر پار مقیم کشمیریوں اور ٹیکنو کریٹ کی ایک ایک اضافی نشست مل گئی، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دو خواتین کی مزید نشتیں ملیں۔

‏‎مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور سمندر پار مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشست عبد الرحمان آرائیں ، ٹیکنوکریٹ سید افتخار علی گیلانی جبکہ علما و مشائخ کی نشست پر مولانا مظہر سعید کامیاب ہوگئے۔

ن لیگ کی امیدوار رفعت عابد اور پی پی پی کی زوبیہ خورشید کو پانچ، پانچ برابر ووٹ ملے، جس کے بعد ٹاس پر پی پی پی کی امیدوار ذوبیہ خورشید کامیاب ہوئی، اس سے قبل فرزانہ یعقوب بھی پی پی پی کی طرف سے مخصوص نشست پر کامیاب ہوگئیں۔

‏‎مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے مری میں انٹرویوز بھی کئے تھے۔‎

‏‎مسلم لیگ (ن) نے حالیہ آزاد کشمیر عام انتخابات میں 45 براہِ راست نشستوں میں سے 25 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کا اعزاز حاصل کیا اور مزید 6 نشتیں ملنے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ 31 ممبران کے ساتھ پہلے جبکہ پیپلز پارٹی 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

‏‎مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد ایوان میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی اور عوامی دست و بازو کے رکن اسمبلی ساجد عباسی کی حمایت کو ملا کر ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی تعداد 32 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر