عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں، وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، چئیرمین سینٹ

ملتان (نیشنل ٹائمز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں، وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں، عازمین حج شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو نگے۔مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں۔سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ایئرپورٹ سے ائر سیال کی آج پہلی پرواز روانہ ہو رہی ہے اور ملتان سے مدینہ کا سفر چار گھنٹے کا ہو گیا ہے۔ائیر پورٹ ملتان کی وجہ سے عازمین حج کا سفر آسان ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج سے کہا کہ وہ شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ائیر پورٹ سیکورٹی، ایف آئی اے اور سیکورٹی کے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر