کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ کراچی کور کمانڈر ہاوس میں فوجی افسران کو اعزازات سے نوازنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلی فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں شہید ہونے والے افسران کے لواحقین کو بھی اعزازات دیے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر