پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگائے گئے، مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاہ ہے کہ پچھلے 5 سال نواز، شہباز شریف کے کاموں کو الٹا کرنے میں لگ گئے، کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے صحت کے شعبے میں ہمیں ایک اور بڑی کامیابی عطا فرمائی اور اس کے لیے میں اپنے وزیر برائے صحت اور ہیلتھ سیکریٹری کو مبارکباد دیتی ہوں، خواجہ عمران نذیر بہت تیز وزیر ہیں ہمارے، انہوں نے بہت اچھی تقریر کی اور کہا کہ 8 ہفتے تو حکومتوں کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں لیکن جو خدمت کو الٹا کردیا گیا تھا آج ہم اس سب کو سیدھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انہوں نے خدمات کے ریکارڈز قائم کیے، مجھے خوشی ہے ہم صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے جارہے ہیں، شہباز شریف کی بیٹی نے ان کے پروگرام میں 200 کلینک آن وہیلز کا اضافہ کردیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز ہفتے میں 6 دن لوگوں کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی اور اس سے 40 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، 100 ایمبولینس جو ہیں یہ حاملہ خواتین کے لیے ہیں، 1034 کی ہیلپ لائن ہے اور یہاں پر جو خواتین ریجسٹرڈ ہیں وہ اس سروس سے مستفید ہونے کی اہل ہیں۔

جنوبی پنجاب کے لیے 50 ایمبولینس مختص ہے اور ابھی فی الحال 500 ایمبولینس اس پر کام پہلے سے کر رہی ہیں، اس میں ہم نے مزید 100 کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے بتایا کہ ہم نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی پر بھی کام کر رہے ہیں اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جارہا ہے، ہم پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ہم بتارہے ہیں کنٹینرز اور گاڑیوں کو احتجاج کے لیے نہیں علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر