لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی، متاثر ہونیوالا آئی بی ایم ایس سسٹم بحال

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن ہال میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والا آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم بحال ہونے کے بعد دو بین الاقوامی فلائٹس لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئیں، بین الاقوامی روانگی فلائٹس کیلئے بھی آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل فعال ہو چکا ہے۔ سی اے اے کے مطابق خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹوں سے زائد وقت لگا اسی دوران صرف ایک ائیر بلیو کی حج پرواز روانہ ہو سکی دیگر تین پروازیں مینوئل طریقے سے بعد میں روانہ کی گئیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ائیر پورٹ امیگریشن کانٹر پر واقعے کے بعد دھواں بھرنے کی وجہ سے لاہور سے اندرون وبیرون ملک جانے والی 35 پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ کر دی گئیں، دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کو قریبی ہوٹلز میں منتقل کیا گیا۔وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے بھی لاہور ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی عمارت کا دورہ کیا، آگ سے متاثرہ حصے کا معائنہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر کو اندرون ملک آپریشن کی بحالی پر بریفنگ بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر