وزیراعلی پنجاب نے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کئے گئے، پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیز اور کالجز بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر