پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ تھا،ملوث عناصر کو ہر صورت عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے ، پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنا ئے گئے ہیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا ۔چینی سفیرنے جمعرات کو وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔جبکہ پاکستان بھر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی اور بشام واقعہ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ چین کے سفیر نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا لاہور اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرلز سے ملاقات کی۔ چینی قونصل جنرلز نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے اور دشمن ان مضبوط تعلقات میں دارڑ نہیں ڈال سکتا ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا ، چین کے سفارت خانے کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر