بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے آگے انکی مرضی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا انکی کی مرضی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں۔جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان پر بھی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔ قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا زمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں۔ کیونکہ وہ اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو دا پر لگا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ نو مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے جنھوں نے توہین کی انکو قیمت ادا کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر