2014سے معاملات کھولنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے پوچھنا پڑے گا کہ ایمپائرکی انگلی کس کی تھی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر 2014سے معاملات کھولنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے پوچھنا پڑے گا کہ ایمپائرکی انگلی کس کی تھی،پی ٹی آئی والے ایک طرف قتل کا الزام لگاتے ہیں ،دوسری طرف ان سے بات چیت کی بات کرتے ہیں،جن لوگوں نے نومئی کا پلان بنایا ان کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہ ہو سکی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نومئی کے سارے کردار سکرین پرنظرآئے ،اگر یہ لوگ پی ٹی آئی کے نہیں تھے تو کس کے ہیں ،پی ٹی آئی اب کہہ رہی ہے کہ نو مئی کسی اور نے کیا ،شہدا کے مجسمے توگئے جو لوگ اندر داخل ہوئے وہ کون لوگ تھے ،پی ٹی آئی 9مئی کی کبھی اونر شپ لیتی ہے اور کبھی ڈس اون کردیتی ہے ،نومئی کو یونیفارم لہرانے والے کون لوگ تھے وہ پی ٹی آئی کے ہی تھے بانی پی ٹی آئی نے بعد میں خود کہا کہ یہ جو کچھ ہوا وہ فطری ردعمل تھا ،بانی تحریک انصاف نہیں تو کوئی نہیں کے نعرے کس نے لگائے ۔خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی والے ایک طرف قتل کا الزام لگاتے ہیں ،دوسری طرف ان سے بات چیت کی بات کرتے ہیں ۔اگر 2014سے معلاملات کھولنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے پوچھنا پڑے گا کہ ایمپائرکی انگلی کس کی تھی ،ایک پراپرٹی ٹائیکون نے نواز شریف سے آ کر استعفے کیلئے بات کی ، ان سے بھی پوچھا جائے کہ آپ سے کس نے نواز شریف کے استعفے کیلئے کہا ۔2013سے لے کر اب تک ہم سے حساب لے لیں اور پی ٹی آئی سے بھی لے لیا جائے ۔فوج نے اپنے ادارے کے اندر جو کارروائی کرنی تھی وہ کردی ہے۔جن لوگوں نے نومئی کا پلان بنایا ان کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہ ہو سکی ۔انہوں نے کہا ہماری سرحدیں ہمارے دشمنوں سے ملتی ہیں ۔سرحد پار سے خطرہ ہمیشہ ہمارے سرپرمنڈلا رہا ہے ۔پی ٹی آئی دور حکومت میں مچھے کہا گیا کہ تم ایسی تقریریں کرتے ہوجس کی وجہ سے ہمیں گرفتار کرنا پڑجاتا ہے ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر