اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،مشکل وقت میں انکی احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے رئوف حسن نے کہا کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،وہ جو عہدہ لینا چاہتے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے،مشکل وقت میں انکی احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ اکیلے ا ہی پارٹی کیلئے کام کرتے رہے۔، درست نہیں، پی ٹی آئی رہنما جو جہاں تھا وہاں سے پارٹی کیلئے کام کرتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکائونٹس بارے اپنی رائے دی ،پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سیاسی جماعت نہ کہنا درست نہیں۔
شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا، رئوف حسن



