پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز (آج) مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان سے حج 2024 کے لیے پہلی پرواز (آج) جمعرات کو مدینہ منورہ کے لیے اڑان بھرے گی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز (آج) جمعرات نصف شب کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گی۔ حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ حجاز مقدس جائیں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔ اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین سفر حج کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو اور سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔ مجموعی طور پر 259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے بعد حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو مکمل ہوگا اور 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر