بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ میں 3 کشمیری نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ان کے گھر کو بھی مسمار کردیا گیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دیدی گئیں۔شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اس ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے ایک قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے پہلے پونچھ اور اب ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر