گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلی سندھ

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔ کراچی میں سینئر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کامسئلہ پچھلے سال کیوں نہیں ہوا ؟ گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی بہتری سب سے پہلے سوچی جائے، حالات اچھے ہیں یا برے اس پر بحث نہیں کرناچاہتا، دسمبر 2023کے بعد سے حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میٹنگ ہی امن و امان پر کی تھی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جو ہتھیار چاہیے تھے فروری میں اس کی اپروول ہوئی ، آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی جس میں ڈاکو بھی مارے گئے، حالات میں بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ڈاکوں کے خاتمے کے لیے مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جارہی ہے ، وفاقی حکومت کاحصہ نہیں لیکن ہر معاملہ میں سپورٹ کررہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ تین ماہ میں فنڈز جمع کیے، 2022 کے سیلاب کے بعد دوبارہ کھڑے ہونا بہت مشکل تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر