سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، جس انداز میں پاکستانی حکام کی تعریف کی اس سے دل باغ باغ ہوگیا، سعودی وفد نے جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا وہ میرے لئے باعث فخر ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ایک وفد آیا تھا، اس کابینہ اجلاس کے بعد ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے، ان تمام معزز حکام کی، جنہوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے بے پناہ محنت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفد کے مہمان خصوصی انہوں نے جتنی تعریف آپ لوگوں کی ہے، میرا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا۔ شہباز شریف کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ جب کل ہمارا کابینہ اراکین کے ساتھ رابطہ ہو رہا تھا تو آپ کے وزرا نہ صرف وہاں پر مکمل طور پر موجود تھے بلکہ ہر قدم پر گائیڈ کررہے تھے، کہنے لگیکہ یہ ہمارے لیے خوشگوار حیرانگی تھی، ہم نے اس طرح کا تجربہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفد نے بتایا کہ ہم بڑی خوشی کے ساتھ واپس جا رہے ہیں، کہا کہ ہم واپس جا کر رپورٹ کریں گے کہ ہم نے پاکستان میں نیا دور دیکھا ہے، اور جس اعتماد کے ساتھ آپ کی ٹیم نے پریزنٹیشن دی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے حوصلہ افزا خبر تھی۔ شہباز شریف نے کابینہ اراکین کو کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر