لاہور، ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کردی۔ ملزم کے وکیل نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر جبکہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت پیش کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر