جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

پورٹو الیگری (نیشنل ٹائمز) جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بچانے کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری کے اس پار لوگ بچائے جانے کی امید میں چھتوں پر کھڑے تھے، جب کہ دیگر لوگ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انخلا کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ جنوبی امریکا کے سب سے بڑے ملک میں تباہ کن موسمی واقعات کے سلسلے کے حالیہ واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتا ہوئے ہیں۔ فضا سے دیکھا جائے تو پورٹو الیگری مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، سڑکیں پانی کے نیچے ہیں یہاں تک کہ مکانات کی چھتیں بھی بمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔ مقامی میونسپلٹی کے مطابق دریائے گیابا، جو 14 لاکھ آبادی والے شہر سے گزرتا ہے، 5.3 میٹر کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو 4.76 میٹر کی اس تاریخی بلندی سے کافی زیادہ ہے جو 1941 کے تباہ کن سیلاب کے بعد دیکھی گئی تھی۔ پانی اب بھی اقتصادی طور پر اہم پورٹو الیگری اور سیکڑوں دیگر علاقوں میں آگے بڑھ رہا ہے، جس کے ڈرامائی نتائج سامنے آرہے ہیں۔ برازیل کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہونے والے دسیوں ہزار افراد کے علاوہ، دس لاکھ سے زیادہ افراد کو پینے کے پانی تک رسائی نہیں ہے اور اس نے نقصان کو ناقابلِ حساب قرار دیا۔ تقریبا 15 ہزار افراد اب پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر