روس کا غیر سٹریٹجک جوہری تیاریوں کو تیزکرنے کے لیے فوجی مشقوں کااعلان

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس نے غیرسٹریٹجک جوہری فورسز کی جنگی مشنزانجام دینے کی صلاحیت کوبہتر بنانے کے لییفوجی مشقوں کیانعقاد کی تیاری شروع کردی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے پیر کوایک بیان میں بتایا کہ مستقبل قریب میں ہونے والی ان مشقوں میں جنوبی عسکری علاقے کی میزائل فارمیشنز ،ایوی ایشن اور بحریہ کے دستے شرکت کریں گے ۔ بیان کے مطابق مشقوں میں غیرسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد غیرسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے حربی استعمال کے لیے یونٹس کے اہلکاروں اور آلات کو تیاری کی حالت میں رکھنا ہے تاکہ مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو غیر مشروط طور پر یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر