فرانسیسی وزیراعظم کا چینی زبان میں “نی ہاو” کہہ کر چینی صدرشی کا خیرمقدم

پیرس (نیشنل ٹائمز)چین کے صدر شی جن پھنگ فرانس کے سرکاری دورے پر پیرس پہنچے تو فرانسیسی وزیر اعظم جبرائل اٹال نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرتے ہوئے چینی زبان میں “نی ہا” کہا۔ہوائی اڈے پر چینی اور فرانسیسی قومی پرچم لہرا رہے تھے۔ چینی رہنما کے استقبال کے لئے سرخ قالین بچھایا گیا تھا۔ وزیراعظم اٹال کی سربراہی میں فرانسیسی حکومت کیاعلی سطح کے وفد نے چینی صدر شی کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ یہ سفارتی استقبالیہ اس بات کی عکاسی کرتا تھا کہ فرانس اس دورے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔یہ صدر شی کا فرانس کا تیسرا سرکاری دورہ ہے اور تقریبا 5 برس کے وقفے کے بعد ان کا یورپ کا پہلا دورہ بھی ہے۔ رواں سال چین ۔ فرانس سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔چینی صدر شی اور ان کی اہلیہ پھنگ لیو یوآن جہاز سے باہر آئے تو انہوں نے ہاتھ ہلاکر استقبال کے لئے موجود لوگوں کے نعروں کا جواب دیا۔جیسے ہی چینی صدر جہاز کی سیڑھی سے اترے تو فرانسیسی وزیراعظم اٹال آگے بڑھے اور چینی رہنما کو ” نی ہا” کہافرانسیسی وزیراعظم اور چینی صدر شی چہل قدمی کرتے لیموزین تک گئے اس دوران انہوں نے ہلکی پھلکی گفتگو کی ۔انہوں نے صدر شی کو بتایا کہ رکن پارلیمان کی حیثیت سے وہ ایک بار چین گئے تھے اور انہوں نے ایک برس تک چینی زبان سیکھی۔چینی صدر مسکرائے اور کہا آپ بہت اچھا اور بہت معیاری بولتے ہیں ۔ آپ کو چین کے دورے پر خوش آمدید کہیں گے۔چینی رہنما فرانسیسی ثقافت کے بھی شوقین ہیں انہوں نے اپنی جوانی میں فرانسیسی تاریخ، فلسفہ، ادب اور فنون گہری دلچسپی لی تھی۔چینی صدر شی کا تحریر کردہ ایک مضمون اتوار کو فرانسیسی روزنامہ “لی فیگارو” میں شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ”فرانس ہم چینیوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتا ہے”۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر