کورونا کے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے،ایک ہزار 923نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں دو ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ84افراد موت کے منہ میں چلے گئے،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 923نئے کیسز سامنے آئے ہیں،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 84مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21ہزار189ہوگئی،اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9لاکھ 30ہزار 511ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735اسپتالوں اور کورونا مراکز میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 452ہوگئی،این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.81فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 60ہزار 385ہوگئی ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50ہزار 393ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار923نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں24گھنٹے میں4ہزار380کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر