نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی تیاریاں شروع

لاہور(نیشنل ٹائمز)نوازشریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ صدر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ماڈل ٹائون میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 11 مئی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

موجودہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی کو جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق 11 مئی کو ن لیگ کی جنرل کونسل کے طلب کردہ اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر اور خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا جائے گا، شہبازشریف کے پاس اس وقت وزیراعظم اور پارٹی صدارت کا عہدہ بھی موجود ہے۔

جنرل کونسل اجلاس میں نوازشریف کو صدر بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی، مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم متفقہ طور پر پہلے ہی نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے، موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی امور کو وقت نہیں دے پارہے تھے۔پارٹی کو عوامی سطح پر فعال اور منظم بنانے کے لئے حکومتی اور تنظیمی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ کی از سر نو تنظیم سازی کرکے پارٹی کو نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ چاروں صوبوں میں متحرک اور فعال کیا جائے گا۔ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حکومتی مجبوریوں سے آزاد ہو کر عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کی جائے گی، نواز شریف از سر تنظیم سازی کے لئے چاروں صوبوں کے دورے کریں گے، پارٹی کو منظم اور کھوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے مرکزی سطح سے لیکر یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکز سمیت چاروں صوبوں، جی بی میں پارٹی قیادت کی تبدیلی بھی زیر غور ہے، جنرل کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر