پرچی شہزادہ وزیراعلی بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، فردوس عاشق

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلی بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے، عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،معاون خصوصی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلی بزدارپرتنقید کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچے،پرچی شہزادے کو پہلے قائم علی شاہ، مرادعلی شاہ جیسی سوغاتوں کے بارے میں سوچنا چاہئے،فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے،فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی دوسروں پر ذاتی حملوں کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر