پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر لی

  اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر  لی جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے آج نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 50 منٹ) پر 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے کامیاب اور تاریخ سنگ میل طے کرلیا۔ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ مکالو سر کرنے کے بعد اب وہ 3 سال کے کم عرصے کے دوران 8 ہزار سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن چکی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں مانٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر