ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں، ایک ارب درخت لگانے کا چیلنج پورا کرنے کے بعد اب 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریں گے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین ڈپلومیسی دنیا کےساتھ تعلقات کے نئے راستے بنا رہی ہے۔ پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر