پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا،جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے لیے قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعاون پر مبنی شراکت داری کی بھی توثیق کی اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے د وران دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر تعاقن کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اسحق ڈار نے چین کے بنیادی مسائل میں پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسی دوران جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر