پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 72 مریضوں نے الٹراسانڈ اور ایکسرے بھی کروائے، فیلڈ ہسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فعال ہوگئے ہیں۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، وزیراعلی پنجاب کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر