جنگ بندی پر راضی ہوں ورنہ رفح پر حملہ کردیں گے، اسرائیل کی حماس کو دھمکی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے مبینہ طور پر حماس کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر رضامندی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دوسری صورت میں وہ رفح پر زمینی حملہ کر دے گا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایک ہفتے میں جنگ بندی کی تجویز پر راضی نہ ہوئے تو وہ رفح پر زمینی حملہ کر دے گا۔ دوسری جانب حماس کا ایک وفد جنگ بندی معاہدے پر مزاکرات کرنے کے لیے مصر پہنچ گیا ہے، امکان ہے کہ اس بار حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مزاکرات طے ہوجائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں، یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں اور خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ کریں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح پر زمینی حملہ کیا تو خطرہ ہے کہ لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 ہزار 622 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 867 زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر