محسن نقوی، خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ، سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار

لاہور( نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا ،وفاقی وزرا نے ائیر پورٹ پر مسافروں کیلئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ اورسرچ کا طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے ،بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیا۔وفاقی وزراء نے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرتے ہوئے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائیرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا،ائیر پورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کائونٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے فوری طور پر امیگریشن کائونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ 3 روز میں امیگریشن کائونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے،امیگریشن کائونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے آئوٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی وزراء نے امیگریشن کائونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کاجائزہ اور اے این ایف،اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔وفاقی وزرا نے ائرپورٹ پر مسافروں کے موجودہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزرا ء کی زیر صدارت ائیر پورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ء کو ائیر پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزرا نے متعلقہ حکام کو مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی،اے این ایف کے کرنل شوکت،ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک، اے ایس ایف ، کسٹمز اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر