فارم 47 پر بات کی تون لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی ہے ۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائو ں کے درمیان تلخ کلامی گزشتہ رات ایک نجی ہوٹل میں ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا کہ گندم درآمد کے معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی۔ جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 پر بات کی تو آپ اور ن لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔یادرہے گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو برطرف کر دیا۔وزیراعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر