گندم اسکینڈل کی تحقیقات قومی کے سامنے لائی جائیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہاہے کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقات کو قوم کے سامنے لانا چاہیے، میں نے 85 ارب کی بات کی تھی آج 300ارب کا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے، اگرگندم اسکینڈل کی تحقیقات نہ کر سکے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،موجودہ حکومت نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے، میر پارٹی ا قیادت کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے،لیڈر شپ کیلئے اپنی جان تک دینے کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے حنیف عباسی نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں 46لاکھ ٹن گندم پڑی ہوئی تھی،پرائیویٹ کمپنی کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا پیش گوئی تھی کہ گندم کی بھرپور پیداوار ہو گی لیکن نگران وزیراعظم کی زیر نگرانی کابینہ نے عجلت میں فیصلہ کیا،اگر آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات نہ کر سکے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، میں نے 85 ارب کی بات کی تھی آج 300ارب کا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے،گندم اسکینڈل کی تحقیقات کو قوم کے سامنے لے کر آنا چاہیے،موجودہ حکومت نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے، جو کہتے ہیں ہم ایک پیج پر ہیں وہ ملوث شخص کو مل کر پکڑیں، نگران حکومت کے دور میں کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا، نگران کابینہ کی منظوری کے 8روز بعد جہاز لنگر انداز ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ہمیشہ سے شفافیت پر زور رہا ہے،شہباز شریف نے پنجاب میں بھی شفافیت پر کام کیا اب بھی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر