میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے، وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا۔ ایم کیو ایم وفدکو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی وہ آئندہ بجٹ میں مردم شماری کےلیےفنڈز رکھیں گے۔عمران خان نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ مردم شماری کا وعدہ پورا کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حیدرآباد اور کراچی میں شہری علاقوں کا جعلی ڈومیسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیراعظم کے روبرو ایم کیو ایم وفد نے شہری سندھ کے لوگوں کے حق مارے جانے کے حوالے سے دہائی دی اور کہا کہ شہری لوگوں کا حق مارا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔انہوں نےکہاکہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی ہے،اس کےجائز مطالبات تسلیم ہوں گے،پانی، سیوریج ، ترقیاتی کام ترجیحات پر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کو وہاں بھیجا۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم وفد نےوزیراعظم عمران خان کو بجٹ منظوری کےلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ تحریک انصاف اتحادی ہے ہر جگہ ان کے ساتھ ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر